عراقی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد الحلبوسی آج صبح (بدھ 27 اپریل) ایک وفد کی سربراہی میں مہرآباد کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر پہنچے جہاں نائب ایرانی اسپیکر ' علی نیکزادثمرین' نے ان کا اسقبال کیا۔
محمد الحلبوسی نے فروری 2019میں پہلی بار ایران کا دورہ کیا تھا اور آج وہ دوسری مرتبہ اعلیٰ ایرانی حکام سے ملاقات اور گفتگو کریں گے۔
الحلبوسی ایک روزہ دورے کے دوران ایرانی صدر ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی ، اسپیکر محمد باقر قالیباف، وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان اور اعلی قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹری علی شمخانی کے ساتھ ملاقات کریں گے ۔
عراقی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے اس سال اپریل میں ایران کا دورہ کرنا تھا لیکن قانونی اور پارلیمانی تقاضوں کی وجہ سے اسے ملتوی کر دیا گیا ہے۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@
آپ کا تبصرہ